پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کا کنٹریکٹر ہٹانے کی لابنگ، نیا وینڈر لانے کی تیاریاں

اسلام آباد( وے آوٹ نیوز)پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا سے متعلق اہم پیشرفت، بااثر حلقوں کی جانب سے موجودہ کنٹریکٹر کو پھنسا کر معاہدہ ختم کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق، موجودہ کنٹریکٹر کو مختلف بہانوں، شکایات اور انتظامی دباؤ کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ راہ ہموار ہو سکے نئے وینڈر کے لیے، جسے مبینہ طور پر کچھ بااثر افراد کی حمایت حاصل ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کیفے ٹیریا کے معیار اور سروس پر کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی، اس کے باوجود دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، نیا وینڈر پہلے سے تیار ہے اور منصوبہ بندی کے تحت جگہ خالی کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ من پسند کمپنی کو فائدہ دیا جا سکے۔
متعلقہ حکام نے تاحال اس معاملے پر باضابطہ موقف جاری نہیں کیا، تاہم کنٹریکٹر نے قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کر دیا ہے۔
پارلیمانی حلقوں میں یہ معاملہ زیرِ بحث ہے اور شفافیت کے تقاضوں کو مدنظر رکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے کئی بار اچانک دورے کئے اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کیفے ٹیریا انتظامیہ کوشاباشی بھی دی لیکن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی بیورو کریسی کیفے ٹیریا انتظامیہ کو بےدخل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں