پاکستان میں پری مون سون اور مون سون بارشوں کا موسم

اسلام آباد (وے آوٹ نیوز)پاکستان میں پری مون سون اور مون سون بارشوں کا آغاز جون کے آخر سے متوقع ہے، جو جولائی کے وسط تک جاری رہیں گی۔ پاکستان محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق، یہ بارشیں گرمی کی شدت کو کم کریں گی اور زراعت کے لیے موزوں حالات فراہم کریں گی۔ پری مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ:* 25 سے 30 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور، مردان، سوات، کشمیر، گلگت بلتستان، اور دیگر بالائی و وسطی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔گرمی کی لہر میں کمی۔کچھ علاقوں میں شہری سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ 26/27 جون سے 30 جون دوسرا سلسلہ2/3 جولائی سے 5 جولائی جبکہ تیسرا سلسلہ 6/7 جولائی سے 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ان بارشوں کے دوران، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ شہری علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھیں۔پہاڑی علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔زمیندار حضرات فصلوں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔کمزور ڈھانچوں جیسے بجلی کے کھمبوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔