لاہور (وے آوٹ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں لاہور کی تاریخی ٹولنٹن مارکیٹ کو جدید اور عالمی معیار کی “میٹ مارکیٹ” میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا، محفوظ اور حفظان صحت کے مطابق گوشت، مچھلی اور دیگر اشیاء فراہم کرنا ہے۔سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر نگرانی بننے والی اس میٹ مارکیٹ
میں صفائی اور حفظان صحت کی خاطر مارکیٹ میں گندے نالے کو ڈھانپ کر بدبو کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ ٹف ٹائلز، سیوریج، ڈرینج اور ایگزاسٹ سسٹمز کی تنصیب کی گئی ہے۔دکانوں کو خوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا اور تعارفی بورڈز نصب کیے گئے۔اس مارکیٹ میں شہریوں کے لیے پارکنگ ایریا اور پیدل چلنے کے راستے مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ دکانوں اور فروخت ہونے والی اشیاء کی نگرانی کا ایک نظام قائم کیا گیا ہے۔ فش مارکیٹ کو بھی اسی ماڈل پر ترقی دی جائے گی۔مارکیٹ میں صفائی اور انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری وائلڈ لائف، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی سی لاہور سمیت متعلقہ حکام متحرک ہیں۔وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے ایس او پیز مرتب کی جا رہی ہیں۔
کچی آبادی کی متبادل جگہ پر منتقلی کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے میٹ مارکیٹ کے دورے کے دوران واضح کیا کہ میٹ مارکیٹ کا تعمیراتی کام تیس جون تک مکمل کر لیا جائے گا سینیئر وزیر نے مارکیٹ سے پرندے فوری منتقل کرنے اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے لئے ایس او پیش بنانے کی ہدایت کی ہے۔ “ہم نے شہریوں کے لیے ایک ایسا ماحول فراہم کیا ہے جہاں وہ بغیر کسی خوف کے معیاری اور حفظان صحت کے مطابق گوشت خرید سکیں۔ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بہترین مثال ہے جسے پورے پنجاب میں نافذ کیا جائے گا۔”