پی ٹی وی آفیسر عمران صدیقی پر الزامات ثابت،ملازمت سے برطرف

اسلام آباد(وے آوٹ رپورٹ ) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) ڈرامہ و فلم اکیڈمی اسلام آباد میں تعینات آفیسر عمران بشیر صدیقی کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ عمران بشیر صدیقی پر 24 دسمبر 2024 کو چارج شیٹ جاری کی گئی تھی، جس میں ان پر سنگین بدانتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے انکوائری مکمل ہونے پر انہیں قصوروار قرار دیا گیا۔مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی نے پی ٹی وی سروس رولز کی شق 14.07 (A)(h) کے تحت عمران بشیر صدیقی کی خدمات 29 مئی 2025 سے فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ دفتر حکم کے مطابق یہ فیصلہ ضوابط کے مطابق انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں عمران بشیر صدیقی کو بدعنوانی کے الزامات میں “قصوروار” پایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں